معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے
موقف میں طلاق ثلاثہ کو جائز قرار دینے اور اس کے غلط استعمال کرنے والوں
کا سماجی بائیکاٹ کرنے سے متعلق بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "کل کو
ہم چھیڑ چھاڑ، عصمت دری اور بیوی کی پٹائی کے استحصال کی بات بھی سن سکتے
ہيں"۔واضح رہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل
لاء بورڈ نے لکھنؤ میں مجلس عاملہ کے کل
اختتام پذیر ہونے والے دوروزہ اجلاس میں کہا ہے کہ یکبارگي تین طلاق بول کر
بیوی کو علاحدہ کرنا شرعا غلط طریقہ ہے، لیکن اسلامی شریعت میں درست قرار
دیا گيا ہے۔اس سلسلے میں صرف طلاق ثلاثہ کے استحصال پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے اور
ایسا کرنے والوں کا سماجی بائیکاٹ کرنا ، ان کے لئے تازيانہ ہوگا۔